تیجس طیارہ حادثہ: مودی کے گودی میڈیا نے ذمہ داری امریکا پر ڈال دی

تیجس طیارہ حادثہ: مودی کے گودی میڈیا نے ذمہ داری امریکا پر ڈال دی

مودی سرکار کے حامی بھارتی میڈیا نے دبئی ایئرشو کے دوران تیجس جنگی طیارے کے حادثے کا ملبہ امریکا پر ڈال دیا ہے۔ گودی میڈیا کا یہ رویہ ایک بار پھر بھارتی حکومت کی دفاعی کمزوریوں اور نااہلی کو چھپانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

معروف اینکر ارنب گوسوامی اور سابق جنرل بخشی سمیت کئی تجزیہ کاروں نے حادثے کی ذمہ داری امریکی انجن پر ڈالنے کی کوشش کی اور بھارتی سرکار کے کمزور دفاعی نظام پر پردہ ڈالنے کی حکمتِ عملی جاری رکھی۔

بھارتی صحافی ارنب گوسوامی نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی جانب سے جی ای 404 انجن کی تاخیر سے فراہمی نے بھارت کی دفاعی تیاریوں میں ’’خطرناک خلا‘‘ پیدا کیا ہے۔ ان کے مطابق تیجس طیارہ امریکی جنرل الیکٹرک کے بنائے ہوئے انجن پر چلتا ہے اور جنرل الیکٹرک بھارت کا ’’کبھی دوست نہیں رہا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت نے تیجس کے لیے اگلی نسل کے انجنوں کی ترسیل میں سستی دکھائی، کیونکہ امریکا ایل سی اے پروگرام اور تیجس کو اپنے لیے ایک خطرہ سمجھتا ہے۔

دوسری جانب جنرل (ر) بخشی نے جارحانہ لہجے میں الزام لگایا کہ جی ای 404 انجن بھارت کو دو سال پہلے ملنے چاہیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک ارب ڈالر نقد ادا کر چکا ہے، لیکن اس کے باوجود اب تک صرف دو انجن فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ ’’آپ نہیں جانتے کب سندور 2 دوبارہ بھڑک اٹھے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: آئی بی ایس ایف ٹیم اسنوکر ورلڈکپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار اور اس کا گودی میڈیا ان بیانات اور الزامات کے ذریعے نہ صرف عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ بھارتی عوام کی توجہ بھی اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ طرزِ عمل سیاسی اور معاشی مفادات کے لیے بھارت کو ایک خطرناک بند گلی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ مسلسل امریکا پر ملبہ ڈالنے سے صورتحال بہتر نہیں ہوگی، کیونکہ طیارہ حادثہ بھارتی دفاعی صنعت کی ناکامی اور تکنیکی کمزوریوں کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *