تیرہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا،پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی

تیرہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا،پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی

تیرہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا، پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، اس حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں آج اہم ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں جن کے لیے الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

انتخابی سامان گزشتہ شب ہی متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا تھا جبکہ رٹرننگ افسران کی نگرانی میں پولنگ عملہ صبح سویرے سے اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہے۔

ووٹنگ کا عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا اس دوران ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 408 انتہائی حساس اور 1 ہزار 32 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی انتخابی دھاندلیوں کا نوٹس لے، پیپلز پارٹی کا خط

امن و امان یقینی بنانے کے لیے 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے جوان تعینات کیے گئے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے خصوصی گشت اور مانیٹرنگ کا انتظام بھی بڑھا دیا ہے۔

این اے 18 ہری پور میں 9 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز ایوب، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ نمایاں امیدوار ہیں۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی این اے 96 فیصل آباد میں 16 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں ن لیگ کے طلال بدر چوہدری اور 15 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

اسی طرح این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے یہ نشستیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی کیسز میں سزاؤں اور نااہلی کے باعث خالی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *