ضمنی انتخابات، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ضمنی انتخابات، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

تیرہ حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے بعد ن لیگ کو برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں ۔

این اے اٹھارہ ہری پور میں کانٹے کا مقابلہ ہورہا ہے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ اور کبھی آزاد امیدوار برتری حاصل کرلیتی ہیں تاہم حتمی نتائج آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی

ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  ہری پور میں این اے اٹھارہ کے سو پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آگیا  غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز 27522ووٹ حاصل کر کے لیڈ لئے ہوئے ہیں ۔عمر ایوب کی اہلیہ شہرناز ایوب23847ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں اس حلقے میں کانٹے دار مقابلہ ہورہا ہے   یاد رہے کہ اس حلقے میں  گزشتہ الیکشن میں عمر ایوب نے کامیابی حاصل  کی تھی تاہم ان کے نااہل ہونے کے بعد اب ان کی اہلیہ شہرناز ایوب الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔

اسی طرح لاہور،این اے 129کے 69 پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی غیر سرکاری  نتائج کے مطابق 334 میں سے 69 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آگیا ہے موصول ہونے والے  نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے میاں نعمان6793 ووٹ لیکر آگےہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری ارسلان 4468 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپرہیں

یہ خبربھی پڑھیں :پی پی 52 ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، ن لیگی امیدوار کو واضح برتری حاصل

فیصل آباد کے قومی حلقہ این اے 104 میں ضمنی انتخاب کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں مجموعی طور پر 375 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ دانیال نے برتری حاصل کر لی ہے اور اب تک موصولہ ووٹوں میں 7632 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان نے 3822 ووٹ حاصل کیے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں حلقے کے باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 سے 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں
غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار محمود قادر لغاری نے برتری حاصل کر لی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق سردار محمود قادر لغاری 11 ہزار 45 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ نے 4 ہزار 221 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقے سے مزید نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے  اور مجموعی صورتحال میں تبدیلی کا امکان موجود ہے حتمی نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

این اے 96 جڑانوالہ فیصل آبا د  سے بھی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار کو برتری حاصل ہے

ن لیگ کے بلال بدر چوہدری  آگےنواب شیر وسیر  دوسرے نمبر پرمرزا ارشد محمود بیگ تیسرے نمبر پر ہیں اس حلقے سےبھی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے

سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 73 سے ضمنی انتخاب کا پہلے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق  پولنگ اسٹیشن نمبر 131 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان علی رانجھا ابتدائی برتری حاصل کر چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :تیرہ حلقوں میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ، گنتی کا عمل شروع

پہلے نتیجے کے مطابق سلطان علی رانجھا نے 68 ووٹ حاصل کیے اور سب سے آگے ہیں۔ دوسری جانب آزاد امیدوار مہر محسن رضا صرف 2 ووٹ حاصل کر سکے، جبکہ آزاد امیدوار حارث نواز رانجھا اس پولنگ اسٹیشن سے کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔

ابتدائی نتائج آتے ہی حلقے میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے، جبکہ مزید پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔

لاہور کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 129 سے ضمنی انتخاب  کے نتائج کے مطابق ن لیگ برتری حاصل کئے ہوئے ہیں اور دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ہیں

حلقے سے مزید پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور صورتحال میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *