پی پی269 مظفر گڑھ؛ پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

پی پی269 مظفر گڑھ؛ پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

پی پی269 مظفر گڑھ میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علمدار قریشی نے میدان مار لیا اور اپنے حریف کو شکست دی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں علمدار قریشی 55611 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے،آزاد امیدوار سردار اقبال پتافی 46510 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوئے۔

پنجاب کے 13 ضمنی انتخابات میں پی پی 269 مظفر گڑھ یہ واحد حلقہ تھا جہاں سے پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی نے 55,611 ووٹ لے کر ن لیگ کے امیدوار کو شکست دی۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات نتائج مکمل، پی ٹی آئی اپنے حلقوں میں مسترد، ن لیگ 12 نشستوں پر کامیاب، پیپلز پارٹی بھی ایک سیٹ لے اڑی 

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔

این اے 129 پر مسلم ليگ (ن) کے حافظ میاں محمد نعمان، این اے 185 ڈیرہ غازی خان پر محمود قادر خان، این اے 143 ساہیوال پر محمد طفیل جٹ کامیاب ہوئے، این اے 104 فیصل آباد میں (ن) لیگ کے دانیال احمد اور این اے 96 میں بلال بدر چوہدری کو کامیابی ملی۔

پی پی 87 میانوالی پر علی حیدر نیازی، پی پی 98 فیصل آباد پر آزاد علی تبسم، پی پی 115 فیصل آباد میں طاہر پرویز کو کامیابی ملی۔

پی پی 116 فیصل آباد میں احمد شہریار، پی پی 203 ساہیوال میں محمد حنیف، پی پی 73 سرگودھا پر سلطان علی رانجھا جیت گئے، پی پی 269 مظفر گڑھ پر (ن) لیگ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی کا پلڑا بھاری رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *