وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی، اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
🚨وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات۔۔۔
وزیراعظم کی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کیلئے خدمات کی تعریف۔۔۔ pic.twitter.com/brMbhMPgpw
واضح رہے کہ 20 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا تھا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی تھی ، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں کی بھرپور ستائش کی اور قومی سمندری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے پختہ عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور تینوں مسلح افواج میں مشترکہ کارکردگی مضبوط بنانے میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کی گئی 27 ویں آئینی ترمیم، آرمی نیوی اور ایئرفورس کے ترمیمی بلز کی منظوری کے بعد آرمی چیف کو اب چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
اس عہدے کی مدت 5 سال ہوگی، آئینی ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا تھا، تاہم جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مدت ملازمت تک یہ عہدہ برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی تھی۔