سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات، دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات، دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اہم ملاقات کی ہے جس میں دفاعی اور عسکری تعاون، پاک۔سعودی اسٹریٹیجک ملٹری پارٹنرشپ مضبوط بنانے سمیت دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروایلی نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے اہم ملاقات کی جس میں دونوں عسکری سربراہان نے خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتِ حال، اسٹریٹیجک تعاون، اور باہمی دفاعی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دفاعی تعاون، مشترکہ مشقوں، انٹیلیجنس روابط اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ پاکستان کے تاریخی و برادرانہ عسکری تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام اور دونوں ممالک کے باہمی اسٹریٹیجک مفادات پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیاض بن حمید الروایلی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انسدادِ دہشت گردی میں نمایاں کردار کو سراہا۔انہوں نے دفاعی تربیت، عسکری مشقوں اور سکیورٹی معاونت سمیت متعدد شعبوں میں پاکستان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا اور یقین دلایا کہ سعودی عرب پاک فوج کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستانی معیشت بحال، سرمایہ کاری کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا،بلومبرگ کی رپورٹ

جی ایچ کیو پہنچنے پر سعودی معزز مہمان کے اعزاز میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نےیادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *