پاکستانی ائیر لائنز پر یورپی ممالک میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے یورپی ممالک میں کام کرنے والی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیر لائنز کی یورپی ممالک میں پروازیں بحال کر دی گئیں ہیں، یورپی کمیشن اور یورپی ایویشن ایجنسی ایا سا نے فیصلہ یورپی ائیر سینفٹی کمیٹی کو بھیج دیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈڈائیلاگ کیلئے عمران خان کی پر رہائی کےسوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثنا اللہ
ذرائع کے مطابق یورپی کمیشن اور ای اے ایس اے نے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کو فیصلہ ارسال کردیا ہے جو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور وژن ایئر کے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کے اجازت نامے بحال کرنے کی منظوری دے گی۔یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 14 سے 16 مئی تک ہوگا اور سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پاکستانی وفد برسلز میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور وژن ایئر کے علاوہ دیگر تمام پاکستانی ایئرلائنز کو یورپی ممالک کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور پابندی اٹھا لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
تاہم یورپی کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا کہ یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں صرف پی آئی اے اور وژن ایئر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور یورپی ممالک میں کام کرنے والی دیگر پاکستانی ایئرلائنز پر کوئی پابندی نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ایئرلائنز پر جولائی 2020 میں یورپی ممالک کے لیے پروازیں چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔