شدید گرمی کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اسکول اب صبح 7 بجے سے 11 بجے تک کھلیں گے۔ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد نظر ثانی شدہ اوقات کے بارے میں نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ مزید برآں شدید موسمی حالات کی وجہ سے اسکولوں کی قبل از وقت بندش پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ پرچھٹیوں کا اعلان
دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ تو کر دیا گیا لیکن کئی سکولوں میں کوئی ٹیچر ہی موجود نہیں ہے۔ پنجاب کے567سکولوں میں ایک بھی ٹیچر موجود نہ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔ ان سکولوں میں محکمہ تعلیم کا تعینات کردہ کوئی ٹیچر موجود نہیں اور دوسرےسکولزسےعارضی ٹیچر لے کر کام چلایا جا رہا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان سکولوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت 13 ہزارسرکاری سکولوں کوپرائیویٹ شعبے کے اداروں کے انتظامی کنٹرول میں چلانے کا بھی فیصلہ کر چکی ہے۔