فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سیاسی جنازے قرار

فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سیاسی جنازے قرار

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کو سیاسی جنازے قرار دیدیا۔

رئوف حسن نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت مشکل وقت میں پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے اپنے سیاسی جنازے اٹھائے تحریک انصاف کے در پر بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں پارٹی میں واپس لے لو۔ تاہم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ابھی عمران خان سے کوئی نہیں ملے گااور جب عمران خان جیل سے باہر آئیں گے تو ہر ایک کا کیس دیکھ کر اس پر فیصلہ کیا جائیگا کہ انہیں واپس پارٹی میں لینا ہے یا نہیں۔ فی الحال کسی کیلئے بھی واپسی کا دروازہ نہیں کھلا اور یہ عمران خان کا فیصلہ ہے۔رئوف حسن نے سپریم کورٹ سے عمران خان کی وائرل ہونیوالی تصویر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ عمران خان کی تصویر کس نے لی لیکن جس نے بھی کیا یہ کمال ہے۔عمران خان کی تصویر نے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں اور ان کی مقبولیت پر شک کرنیوالوں کو جواب مل چکا ہے۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان کی تصویر لیک کرنیوالے شخص کی نشاندہی ہوگئی، بڑا دعویٰ

 

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہیں بلکہ پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جارہی ہے، ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلمانوں کا بڑا خواب تھا، پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں، ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *