ترکی کے وزیر خارجہ کی دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

ترکی کے وزیر خارجہ کی دو روزہ  دورہ پر پاکستان  پہنچیں گے

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق فدان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ وہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چھتوں پر سولر پینل لگانے کی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

یہ حقان فیدان کا پاکستان کا پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا اور توقع ہے کہ ان ملاقاتوں میں اعلیٰ سطح پر اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس دورے کا مقصد ترکی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *