22 مئی سے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ

22 مئی سے تمام نجی و سرکاری  سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان 22 مئی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ میں شدید گرمی کی روشنی میں کیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث 22 مئی سے تمام اسکول بند رہیں گے۔ صوبائی وزیر نےکہا کہ چھٹیوں کے بارے میں والدین سے رائے طلب کی تھی اور ان میں سے 96 فیصد نے موسم گرما کی جلد تعطیلات کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم جن اسکولوں میں فی الحال امتحانات جاری ہیں وہ اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ان اسکولوں کو کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔ موسم گرما کی ابتدائی تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن آج یا کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینل لگوانے والے افراد کیلئے بری خبر

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔ تاہم شدید گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں بھی 31 مئی تک تبدیلی کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *