علی امین گنڈاپور نےصحت کارڈ کے حوالے سے بڑی خوشخبری دیدی

علی امین گنڈاپور نےصحت کارڈ کے حوالے سے بڑی خوشخبری دیدی

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کے پی کے کے لوگوں اور پاک افواج نے ملک کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے دور حکومت میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی ۔ ہم نے ہیلتھ کارڈ فراہم کیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمار اوژن ہے کہ صحت کارڈ کی رقم 10لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کی جائے گی ۔ اس طریقے سے فنانشل سائیکل حکومت سے حکومت کے درمیان ہی چلے گی ۔

مزید پڑھیں:نادرا نے جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سہولت صرف خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ہی نہیں ہو گی بلکہ پاکستان بھر میں ہیلتھ کارڈ میں لسٹڈ ہسپتا لوں میں صحت کارڈسہولت کو استعمال کیا جا سکے گا ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم بہت سی چیزوں کی توقعات کر رہے ہیں، ابھی پاکستان اور ہمارا صوبہ مالیاتی مسائل کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں امداد کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ہم خوددار قوم ہیں اور یہ لفظ ہمیں زیب نہیں دیتا، مگر ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمیں ان امدادوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *