پیسکو نے ایم پی اے فضل الٰہی کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

پیسکو  نے ایم پی اے فضل الٰہی کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) سب ڈویژن پر ایم پی ایز کے زبردستی قبضے کے معاملے نے نیا موڑ لے لیا۔ 

چیف انجینئر سٹی رورل سٹی رورل ڈویژن پیسکو نے حکومتی ایم پی اے فضل الٰہی کے خلاف ایف آئی آر اندراج کیلئے درخواست دے دی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی رکن کی مشتعل مظاہرین کیساتھ گرڈ سٹیشن پر حملہ آور سے ہونے سے 3 گھنٹوں کے دوران 36 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 29 دہشتگرد ہلاک بھاری تعداد میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا گیا

درخواست کے مطابق فضل الٰہی اور پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 500 دیگر افراد پیسکو سب ڈویژن میں داخل ہوئے اور 6 فیڈرز پر زبردستی بجلی بحال کیے۔ چیف انجینئر کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 36 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ شکایت میں فضل الٰہی اور دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت کے رکن فضل الٰہی نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھالا تھا۔وہ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور متعدد فیڈرز آن کیے جو قانون کی صریح خلاف ورزی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *