ایف آئی اے عمران خان کاسوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کروائے،شرجیل میمن کامطالبہ

ایف آئی اے عمران خان کاسوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کروائے،شرجیل میمن کامطالبہ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کروائے۔

تفصیلات کے مطابق سینئرصوبائی وزیر کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف آئی اے بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوری طور پر ایکشن لے۔ سینئر صوبائی وزیر نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  اڈیالہ جیل کا قیدی نمبر804ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ شخص جیل میں بیٹھ کر سارے کام کر رہا ہے۔ حکومت بھی چلانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یہ شخص سانحہ 1971  پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالتے ہی متحرک

یہ شخص جب اقتدار میں تھا تب بھی پولیس ، ججوں اور اداروں کو دھمکیاں دیتا تھا جیل میں بھی اسے آرام نہیں آرہا اور اپنا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے ۔ اس شخص کو علم ہونا چاہیے کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت اس بات پر خوش ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاک فوج اور ملک کو تقسیم کر ہا ہے ۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کافی سارے مقدمات بانی پی ٹی آئی کے خلاف بنے ہوئے ہیں ۔ اس شخص نے ملکی معیشت اور نوجوان نسل کو تباہ کیا ۔ اور اس نے اربوں روپے کے قرضے معاف کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *