عدت نکاح کیس، سیشن عدالت میں خاور مانیکا پر وکلا کا حملہ۔۔ جج فیصلہ سنائےبغیر چلے گئے

عدت نکاح کیس،  سیشن عدالت میں خاور مانیکا پر  وکلا کا حملہ۔۔ جج فیصلہ سنائےبغیر چلے گئے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلاء اور خاور مانیکا کی تلخ کلامی کے باعث جج فیصلہ سنائےبغیر چلے گئے۔

عدالت میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلاءاور خاورمانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ہے،عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی وکلا نعیم پنجوتھا، خالد یوسف اور دیگر پیش ہوئے ، خاورمانیکا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں آئے۔ سماعت کے آغاز پر جج نے خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی سے دریافت کیا کہ آپ نے دو نقاط پر دلائل دینا تھے؟بعد ازاں رضوان عباسی کی جانب سے اعلٰی عدلیہ کے فیصلے عدالت میں جمع کروائے گئے۔

دوران سماعت خاور مانیکا نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کچھ کہنے کے لیے 10 منٹ دیے جائیں، میں بتانا چاہتا ہوں گا کہ میں کس دکھ سے گزر رہا ہوں۔جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اپنے وکیل سے کہیں کہ آپ کی بات بتائیں،جس پر خاورمانیکا نے کہا کہ میرے احساسات میرا وکیل نہیں بتا سکتا،خاور مانیکا نے اصرار کرتے ہوئے پھر کہا کہ مجھے معلوم ہے کیا فیصلہ ہونا ہے،جس پر وکیل پی ٹی آئی عثمان گل نے کہا کہ خاور مانیکا عدالت کی کارروائی کو متاثر کررہے ہیں، انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں،اس کے بعد خاورمانیکا نے کہا کہ میں تم سے بات نہیں کررہا، عدالت سے کر رہا ہوں، جس نعیم پنجوتھا نے کہا کہ خاور مانیکا صرف عدالتی کارروائی میں تاخیر چاہتے ہیں۔

خاورمانیکا نے کہا کہ میں تعلق دیہات سے ہے ، میری بیٹی کا سوشل میڈیا پر جعلی طلاق نامہ بنایا گیا، میں غریب آدمی ہوں، میری سن لیں، خاورمانیکا کے جملے پر پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی۔ خاورمانیکا نے اپنی بات جاری رکھی اور کہا کہ میرےپاس جہانگیرترین کے پیغامات ہیں کہ اب سب ختم ہوچکا ہے، میں سب پیغامات عدالت میں دکھا سکتاہوں، قسم کھاتا ہوں بچوں کو پہلے نکاح کا معلوم نہیں تھا۔ اس دوران پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے مبینہ گالیاں نکالنے پرخاورمانیکا نے کہا کہ ’تمیزمیں رہو، مجھے گالیاں دی گئیں، عثمان گِل نےکہا کہ عدالت سے اٹھاکرباہرپھینک دوں گا،سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی خاورمانیکا کو ہدایت کی کہ کیس پر واپس آئیں، خاور مانیکا نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے اسلامی سوسائٹی تباہ ہوگئی ہے، قدرت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کی پکڑ ہورہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بچوں کو دھوکادیا، فساد کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ خاور مانیکا نے جذباتی دے رہے ہیں ، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔اس پر خاور مانیکا نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ اللہ کرے تمہارے گھر کے ساتھ ایسا ہی ہو، خاور مانیکا نے تم لوگ جانتے بھی نہیں بانی پی ٹی آئی کو، اللہ سے ڈرو۔ اس دوران خاور مانیکا اور عثمان گِل کے درمیان پھر شدید تلخ کلامی شروع ہو گئی جس کے باعث سیشن جج شاہ رخ ارجمند بغیر فیصلہ سنائے عدالت سے چلے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *