پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 86پیسے فی لیٹر کمی ہوئی۔
اس سے پہلے میڈیا میں خبریں چل رہی تھیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو پیٹرول 15جبکہ ڈیزل 7روپے سستا کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم اس حوالے سے وزارت خزانہ نے وضاحت بھی جاری کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم سے منسوب بیان غلط ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے اعدادوشمارمیں پچھلے ماہ کی قیمتوں میں کمی بتائی گئی ہے۔یادرہے کہ16مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت
اس سے پہلے اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں 3 روپے 86 پیسے فی کلو کم ہوگئیں جبکہ گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 45روپے 62 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2768روپے مقرر ہوگئی ہے۔ مئی میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 2813 روپے تھی۔ اوگرا کی جانب سے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔