پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی کابڑا بیان آگیا

پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی کابڑا بیان آگیا

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پر پابندی لگانا اچھا عمل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی نے گزشتہ روز لاہور کا دورہ کیا اور وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 کوٹ لکھپت میں تحریک انصاف کے انتقال کرنے والے کارکن لطیف رفیق کے گھر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق صدر نے مرحوم کے دونوں بیٹوں بلال لطیف اور حمزہ لطیف سے ملاقات بھی کی جب کہ مرحوم لطیف رفیق کی مغفرت اور بخشش کے لئے دعا بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں :گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر پی ٹی آئی کو بے نقاب کرونگا، فیصل کنڈی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی ، رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)شیخ وقاص اکرم ، عمران نیازی، فرید منیر، عمر رفیق اور محمد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر عارف علوی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا اچھا عمل نہیں ہوگا، ماضی میں ایسی پابندیوں سیاسی جماعتوں پر لگتی رہی ہیں جن کا نتیجہ اچھا نہیں رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *