نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاور ڈیژن

نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار،  کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاور ڈیژن

پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم نے نیٹ میٹرنگ پالیسی کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں اور نہ ہی پالیسی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔پاور ڈویژن نے ٹی وی چینلز کو اس معاملے پر ان کا موقف بتائے بغیر گمراہ کن خبریں نشر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی ترقی ہمارے لیے ایک مثال ہے، وزیراعطم

قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے تعاون سے 600 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا جو سعودی عرب کے ساتھ غیر پابند بین الحکومتی بنیادوں پر قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ان فیصلوں کے حوالے سے سمری بھیجنے اور شمسی توانائی کی خرید و فروخت کے لیے علیحدہ نرخ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترمیم اور علیحدہ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی برقرار ہے اس میں کسی قسم کی تبدیلی کے کوئی احکامات نہیں ملے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *