اظہر مشوانی کا رئوف حسن کے بیان پر شدید ردِعمل آگیا

اظہر مشوانی کا رئوف حسن کے بیان پر شدید ردِعمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم اور پارٹی ترجمان رئوف حسن آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن اظہر مشوانی کا رئوف حسن کے بیان پر ردِعمل سامنے آگیا۔ اظہر مشوانی نے ٹویٹر پر پوسٹ کی کہ ’اگر کوئی عمران خان کے موقف اور پالیسیوں کا دفاع نہیں کر سکتا تو اسے پی ٹی آئی ترجمان کی حیثیت سے اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کرنے میڈیا پر نہیں جانا چاہئے۔‘

یاد رہے اظہر مشوانی کا ردِعمل رئوف حسن کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا زہریلا بیانیہ پھیلا رہا ہے‘۔‘

رئوف حسن کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پوسٹس کے بیانیے سے میں متفق نہیں ہوں۔ کسی کیساتھ ٹکرائو پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سوشل میڈیا زہریلا بیانیہ پھیلا رہا ہے۔ میں کل عمران خان سے ملاقات کرنے جارہا ہوں، ہم ایک پالیسی مرتب کرنے جارہے ہیں کہ کیسے سوشل میڈیا مینیج کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *