غلطی آزاد ڈیجیٹل کی نہیں لفافوں نے گند کیا ہے ،شاندانہ گلزار کی آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا!

غلطی آزاد ڈیجیٹل کی نہیں لفافوں نے گند کیا ہے ،شاندانہ گلزار کی آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا!

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار نے آزاد ڈیجیٹل کے ساتھ اپنے حالیہ خصوصی انٹرویو سے متعلق تنازعہ پر بات کی ہے۔ غلطی آزاد چینل کی نہیں،چینل نے پوری ویڈیو پوسٹ کی ہے،لفافوں نے گند کیا ہے ، شرم پتہ نہیں کب آئے گی منافقین کو !

تفصیلات کے مطابق شاندانہ گلزار نے وضا حت کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد ڈیجیٹل نے مکمل انٹرویو اپ لوڈ کیا اور سوشل میڈیا پر زرد صحافت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے صرف ایک منتخب حصے سے تنازعہ ہوا ہے۔

آزاد ڈیجیٹل نے بانی پی ٹی آئی کے متنازعہ ٹویٹ کے حوالے سے شاندانہ گلزار کا انٹرویو کیا۔ شاندانہ نے کہا کہ رؤف حسن پی ٹی آئی کے سرکاری ترجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ٹویٹ سے لاعلم ہیں تو میں ان کے موقف کی تائید کرتی ہوں ۔ انہوں نے کابینہ کو سقوط ڈھاکہ کی رپورٹس کی دستیابی پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ دیگر جماعتوں نے بغیر کسی تنازعہ کے اس مسئلے کو حل کیا ہے۔ پی ٹی آئی اس پر بحث کرے تو اسے برا کیوں سمجھا جاتا ہے؟ ۔

انٹرویو کے بعد ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ نے شاندانہ گلزار کے انٹرویو کا ایک حصہ پوسٹ کیا، جس میں سوال کیاکہ آ زاد ڈیجیٹل چینل کے تانے بانے کس سے ملتے ہیں ،نام نہاد آزاد ٹی وی چینل نے شاندانہ گلزار کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیااور پھر ٹاؤٹس نے فوراً اس پر بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی ۔

جواب میں آزاد ڈیجیٹل نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ بے بنیاد دعوے کرنے سے پہلے پورا انٹرویو دیکھیں۔ آزاد ڈیجیٹل نے مکمل سیاق و سباق پر غور کرنے پر زور دیتے ہوئے مکمل ویڈیو کا لنک بھی فراہم کیا۔

آزاد ڈیجیٹل چینل نے سب سے پہلے اظہر مشوانی کے بھائی کے لاپتہ ہونے کی نیوز بریک کی تھی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *