خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا ،اسد قیصر

خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا ،اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوامیں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا ۔ جلسے کا مقصد ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بلادستی ہو ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنمااسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختو نخوامیں ہماراجلسہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں عدلیہ کو مکمل آزادی حاصل ہو اور مستحکم پارلیمان موجود ہو ۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمراں خان کے ساتھ جیل میں جو ظلم کیا جا رہا ہے عوام اس کے خلاف اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کولاہور میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی،عدالت جانے کافیصلہ

یہ دیکھا دیں کہ وہ اپنے لیڈر کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے ۔ عوام کو کیسا پاکستان چاہیے ؟ ۔ ملک میں جو آئین اور قانون کی د ھجیان اڑائی جا رہی ہیں کل کے جلسے میں اس حوالے سے آواز بلند کرنا ہو گی ۔ ملک بھر میں 12جلسے کریں گے ۔ جو روک سکتا ہے ہمیں روک کر دکھائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *