رانا ثناءاللہ نے بانی پی ٹی آئی کو فتنہ قرار دیدیا

رانا ثناءاللہ نے بانی پی ٹی آئی کو فتنہ قرار دیدیا

وزیر اعظم کے مشیر و سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہا ہے کسی کو نہیں چھوڑو نگا، ہم مذاکرات اور افہام و تفہیم کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے (ن)لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ جو آدمی ٹکراؤ پر تلا ہوا ہے اس کا بندوبست ہونا چاہیے اور اس کا سیاسی وجود محدود ہونا چاہیے۔ فتنے اور فساد کے خاتمے کا اصل اور واحد حل یہی ہے ۔ ان کا دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سی ایم خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ذریعے مذاکرات نہیں ہو رہے ۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کاپارٹی کو مضبوط بنانے کیلئےملک گیر دوروں کافیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور میں کوئی رابطہ نہیں ، علی امین گنڈاپور نے واپڈا کے دفتر پر دھاوا بولا، قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے محسن نقوی سے ملاقات کی، گنڈاپور پہلے ایکشن کرتے ہیں پھر وزراء سے ملاقات کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *