پاکستان کی امریکہ سے اپ سیٹ شکست کے بعد پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت میں پچاس فیصد تک کمی ہو گئی ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک ہو رہے تھے مگر آج ان کا کوئی خریدار نہیں ہے۔
دوسری طرف قومی ٹیم ڈیلاس سے نیو یارک پہنچ گئی ہے جہاں کل بھارت سے مقابلہ ہوگا، آل راونڈر عماد وسیم اب مکمل فٹ ہیں اور بھارت کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہونگے ۔علاوہ ازیں ڈیلاس میں امریکا سے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ امریکا کیخلاف بدترین شکست کی وجہ ہماری ٹیم کی معیار سے کم تر کار کردگی ہے، میچ میں یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا، اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کرینگے ، ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈارکی 12 مقدمات میں ضمانت منظور
دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں شکست پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور کپتان بابر اعظم غصے سے آگ بگولہ ہوگئے ، پلیئرز پر برس پڑے ۔نیویارک میں قومی کرکٹ ٹیم کےکیمپ میں اُس وقت پریشانی کے بال منڈلائے جب امریکہ نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا ۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم کی ہار پر گیری کرسٹن اور بابر اعظم نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ابتر کارکردگی پر قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ا گلا میچ ہر حال میں جیتنا ہے جس کے لیے مجھے اچھا پلان اور کارکردگی چاہیے۔اس کے علاوہ کوئی دوسرا کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہو گا ۔ دوسری جانب کپتان بابراعظم نے پلان پر عمل نہ کرنے باؤلرز پر برہمی کا اظہار کیا، کپتان نے کھلاڑیوں کو انتباہ کیا کہ اب سوچنے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کے 5 بڑے اپ سیٹ:
آئی سی سی نےٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کے اب تک 5 بڑے اپ سیٹ کا بتادیا، جاری ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم نے پاکستان ٹیم کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔
2022 میں آسٹریلیا میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت ہرا کر ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ کیا۔ 2022 کے ہی میگا ایونٹ میں نمیبیا نے سری لنکن ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا ،2016 میں بھارت میں ہو نیوالے ورلڈ کپ میں افغانستان نے ویسٹ انڈین ٹیم جبکہ 2009 کے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے میزبان انگلینڈ کو شکست سے دو چار کر کے ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔