خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برینٹ کروڈ 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

عالمی آئل مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، برینٹ خام تیل 3 فیصد اضافے کے ساتھ 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل بھی 78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مزید برآں عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 2.94 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) تک پہنچ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہے گا ، جو سال کی تیسری سہ ماہی میں 86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گا۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مختلف عوامل ہیں جن میں جیو پولیٹیکل تناؤ، سپلائی چین میں خلل اور بڑھتی ہوئی طلب شامل ہیں۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے کا عالمی معیشت پر نمایاں اثر پڑنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے افراط زر اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی ایکسچینج ریٹ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع

دوسری جانب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل قیمتوں کے اثرات کے تحت حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف دینے کی تیاری کر لی ۔ 15 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ یہ کمی خصوصا موجودہ معاشی حالات میں عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *