’’بھارت سے شکست، قومی کرکٹرز ذہنی دبا ئو کا شکار‘‘ خود کو کمروں تک محدود کر لیا

’’بھارت سے شکست،  قومی کرکٹرز  ذہنی  دبا ئو کا شکار‘‘  خود کو کمروں تک محدود کر لیا

پاکستانی قومی کرکٹرزروایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد ذہنی دبائو کا شکار ہو گئے ، خود کو کمروں میں بند کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے ہارنے کے بعد کرکٹرز پر صدمہ کی کیفیت کا سماں ہے، کھلاڑیوں نے گزشتہ روز زیادہ تر وقت اپنے کمروں میں کر گزارا جبکہ ٹیم نے نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ نہیں لیا ۔قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں شکست کی وجہ بیٹرز کی شاٹ سلیکشن غلط تھی ، ہار کے بعد سب سوگ میں ہیں اور ہر کسی کا مورال ڈاٗون ہے جسے اٹھانا ضروری ہو گیا ہے ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہواہم اب بھی ٹورنامنٹ میں واپس آسکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ اتوار کو ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دیدی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ روپڑے تھے۔ نسیم شاہ کی رونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں شاہین آفریدی انہیں تسلی دیتے نظر آئے۔ شکست کے باوجود نسیم شاہ کی بولنگ پرفارمنس کو بھارتی کپتان روہت شرما نے سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کرے ہوئے کہا کہ وہ اس شکست سے مایوس نہ ہوں۔ بھارتی پلیئرز نے نسیم شاہ کو حوصلہ دیا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لاؤ ں گا، شاہد آفریدی

خیال رہے کہ بھارت نے 119 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو میچ میں 6 رنز سے شکست دی تھی جس کے جواب میں پاکستان صرف 113 رنز ہی بنا سکا تھا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ نسیم شاہ 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *