پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیدی

پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیدی

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کا 22واں میچ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کینیڈا کو بآسانی شکست دیدی۔ 

پاکستانی ٹیم نے کینیڈا کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 53  رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ کپتان بابراعظم نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستنان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنا سکی۔ کینیڈا کے واحد بلے باز آرون جانسن پاکستان کیخلاف 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 1-1 جبکہ محمد عامر، حارث رئوف نے 2-2  کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جبکہ ایک کھلاڑی عماد وسیم کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان اس سے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دو میچز ہار چکا ہے اور اپنا تیسرا میچ کھیل رہا ہے۔ پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے اپنے تمام میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ اگر امریکہ کسی بھی طرح مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان کے لیے ایونٹ پہلے مرحلے میں ہی ختم ہو جائے گا۔ پاکستان بمقابلہ کینیڈا میچ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کا 22واں میچ ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کینیڈا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، حارث رئوف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

جبکہ کینیڈین ٹیم ایرون جانسن، نونیت دھلیوال، پراگت سنگھ، نکلس کرٹن، شریاس مووا، رووندرپال سنگھ، کپتان سعد بن ظفر، ڈِلن ہیلیگر، کلیم ثناء، جنید صدیقی، جیرمی گورڈن پر مشتمل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *