قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100وکٹیں مکمل باؤلر بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حارث رؤف ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر بھی بن گئے ۔ فاسٹ باؤلر نے اپنے کیرئیر کے 71 میچز میں100 وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جب کہ اس سے قبل آئرلینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مارک اڈیئر نے 72 میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی تھی۔ مجموعی طور پر حارث 100 وکٹیں حاصل کر نیوالے تیسرے تیز ترین باؤلر ہیں، ان سے قبل کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دیگر دونوں باؤلرز اسپنرز ہیں۔ افغانستان کے راشد خان نے 54 اور سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ علاوہ ازیں حارث رؤف یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پاکستانی باؤلر ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کینیڈا کو ہرا دیا ،حارث رؤف
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نےکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کینیڈا کو ہرا دیا ، کوشش کریں گے آئرلینڈ کو ہرا کرگلے مرحلے تک رسائی حاصل کریں ۔ کینیڈا سے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ۔ غلطیوں کو ٹھیک کریں، اچھی کرکٹ کھیلیں ، انجری کے بعد اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ نیویارک میں بیٹرز کیلئے معاملات آسان نہیں ، ٹیم کسی اور کے میچ کے بارے میں نہیں سوچ رہی، اگلے مرحلے میں نہیں پہنچے تو اس کو تسلیم کریں گے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے منگل کو اپنا تیسرا اور اہم میچ نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلا جس میں کینیڈا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ کینیڈا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کیا۔