فاٹا اور پاٹا کے رہائشیوں کیلئے انکم ٹیکس استثنیٰ میں ایک سال کی توسیع

فاٹا اور پاٹا کے رہائشیوں کیلئے انکم ٹیکس استثنیٰ میں ایک سال کی توسیع

حکومت نے فاٹا اور پاٹا کے رہائشیوں کیلئے انکم ٹیکس استثنیٰ میں ایک سال کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ2024-25میں خیبرپختونخوا کے علاقوں فاٹا اور پاٹا سمیت قبائلی اضلاع کے افراد کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے تاہم بجٹ میں فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد دی جانیوالی ٹیکس چھوٹ کو بتدریج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قبائلی علاقوں کو انضمام کے وقت پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی جو کہ 30جون 2023میں ختم ہوگئی تھی اور اس میں ایک سال کا اضافہ کیا گیا تھا۔تاہم اس بجٹ میں ان علاقوں کو دی گئی چھوٹ بتدریج ختم کی جارہی ہے تاکہ ان کو قومی معاشی دھارے میں لایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس میں ہوشربا اضافہ

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن اخراجات میں کمی کیلئے اسکیم متعارف کروا دی گئی۔ وفاقی حکومت نے پنشن اخراجات میں کمی لانے کیلئے مالی سال 2024-25کے بجٹ میں اسکیم متعارف کروا دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں کہا کہ وفاقی حکومت پر کھربوں روپے کی ان فنڈڈ پنشن لائیبلٹی ہے اور پنشن کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ان اخراجات میں اضافے کی شرح کو کم کرنے کی ضرور ت ہے اور حکومت نے اس شعبے کی اصلاح کیلئے حکمت عملی ترتیب دی ہے جس پر کافی حد تک مشاورت بھی ہوچکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *