100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

حکومت پنجاب نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن رواں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ تقریر میں دعویٰ کیا ہے کہ پہلا با ضابطہ ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے حکومتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب نے 100یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: فاٹا اور پاٹا کے رہائشیوں کیلئے انکم ٹیکس استثنیٰ میں ایک سال کی توسیع

پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بجٹ تقریر کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور زبردست نعرے بازی کی جارہی ہے۔اپوزیشن ارکان سپیکر کے ڈائس کے اطراف جمع ہوگئے ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے فلور پر پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی ایوان میں موجود نہیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *