یو یو ہنی سنگھ نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کردی

یو یو ہنی سنگھ نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کردی

معروف اداکارہ پونم ڈھیلون کے بعد بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ نے بھی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی قریبی دوست سوناکشی کی شادی کی تصدیق کی اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میں اس وقت شوٹنگ کے لیے لندن میں ہوں لیکن میں سوناکشی کی شادی میں ضرور شرکت کروں گا۔ وہ میرے کیریئر میں ایک بہت بڑا سہارا رہی ہیں اور انہوں نے کئی بار میری مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف سیریز، بابر اعظم کو کپتانی نہ دینے کا فیصلہ

اس سے قبل پونم ڈھیلون نے بھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ایک خوبصورت دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا 23 نومبر کو اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ اس جوڑے نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے رشتے کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں اور اب ان کی شادی کی تصدیق دو مشہور شخصیات نے کردی ہے۔ یہ جوڑا حال ہی میں گانے “کالا اسٹار” کے لئے میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ نظر آیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *