بھارتی مشہور پلے بیک سنگر الکا یاگنک وائرل انفیکشن کے سبب سماعت سے محروم ہوگئیں۔
گلوکارہ نے مشکل کی اس گھڑی میں مداحو ں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں الکا یاگنک نے کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں rare sensorineural کا مرض تشخیص کیا ہے۔
الکا یاگنک نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے وہ میں سفر پر جانے کے لیے نکلی تھی اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میں کچھ بھی سننے کے قابل نہیں ہوں۔
الکا یاگنک نے کہا کہ ‘اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام دوستوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سننے اور بہت زیادہ ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے’۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ عام لوگوں سے دور ہیں، اور اس ناگہانی نے انہیں اچانک ہی پکڑ لیا ہے، جسے وہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
بھارتی فنکاروں اور مداحوں نے الکا یاگنک کی صحت کےلیے دعا کی ہے۔
الکا یاگنک نے 16 زبانوں میں گانے ریکارڈ کرائے، 700 فلموں میں آواز کا جادو جگایا اور انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کی گلوکارہ کا کیرئیر تین دہائیوں پر محیط ہیں، الکا کو فلم تیزاب کے گانے ‘ایک دو تین’ جسے مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا، اس سے پہچان ملی۔
ویسے تو ان کا ہر گیت ہی مشہور ہوا لیکن ان کے مقبول ترین گانوں میں یہ بندھن تو، ہم نے تم کو دل یہ دے دیا، اوڑھنی، آئے ہو میری زندگی میں اور اگر تم ساتھ ہو جیسے گانے شامل ہیں۔