10 یورپی ممالک جن کی شہریت حاصل کرنا آسان عمل ہے

10 یورپی ممالک جن کی شہریت حاصل کرنا آسان عمل ہے

ترقی پذیر ممالک کے شہریوں کا یورپی ملک کی شہریت حاصل کرنا خواب ہوتاہے ۔کچھ یورپی ممالک ایسے ہیں جن کی شہریت حاصل کرنا انتہائی کٹھن ہوتا ہے تاہم ایسے یورپی ممالک بھی ہیں جن کی شہریت قدرے آسانی سے مل جاتی ہے۔

جن یورپی ممالک کی شہریت ملنا مشکل ہے ان میںایسٹونیا، لیٹویا، چیکیا، اور لتھوانیا جیسے ممالک شامل ہیں جو وسطی یورپ میں واقع ہیں اور غیر یورپی یونین کے شہریوں کو ان ممالک کی شہریت ملنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

کئی ممالک غیر ملکیوں کو اپنے ملک میں منتقل ہونے کے لئے راغب کرنے کے لئے مختلف پروگرام چلاتے ہیں ، جس میں نہ صرف پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع بلکہ شہریت اور ٹیکس سے متعلق دیگر فوائد بھی شامل ہیں۔دوسرے ممالک میں ہجرت کرنے کے خواہشمند افراد گولڈن ویزا اور گولڈن پاسپورٹ امیگریشن روٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگرچہ وہ بڑی حد تک ایک جیسے ہیں اور بعض اوقات ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ، لیکن معمولی فرق ہیں۔

تاہم ایسے یورپی ممالک جہاں کی شہریت حاصل کرنا نسبتاََ آسان ہے ان میں سویڈن، ناروے، نیدرلینڈز، پرتگال اور آئس لینڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فن لینڈ،آئرلینڈ ،برطانیہ، پولینڈ اور کروشیا کا شمار بھی ان یورپی ممالک میں ہوتا ہے جہاں شہریت ملنے کا امکانات زیادہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *