پاکستانی سولر مارکیٹ سے متعلق اہم خبر

پاکستانی سولر مارکیٹ سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد:مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے لکسمبرگ کی کمپنی ایکٹس ہولڈنگ کو امریکا میں قائم جنرل اٹلانٹک پارٹنرز ایل پی سے خریدنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی نے پائیدار انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرکردہ سرمایہ کار ایکٹیس ہولڈنگ کے 100 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ایکٹس ہولڈنگ پاکستان کی شمسی توانائی کی مارکیٹ میں نمایاں موجودگی رکھتی ہے اور 1980 میں اپنے قیام کے بعد سے ملک کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں فعال طور پر شامل ہے۔ کمپنی کا صدر دفتر نیویارک میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور،لاہور : چکن، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی

توقع ہے کہ اس حصول سے پاکستان میں شمسی توانائی کی مارکیٹ مضبوط ہوگی اور پائیدار انفراسٹرکچر میں ایکٹس ہولڈنگ کی مہارت ملک کے قابل تجدید توانائی کے اہداف میں اہم کردار ادا کرے گی۔ جنرل اٹلانٹک پارٹنرز ایل پی ایک گروتھ ایکویٹی فرم ہے جو عالمی ترقی کی کمپنیوں کو سرمائے اور اسٹریٹجک مدد فراہم کرتی ہے۔یہ پیش رفت پاکستان کی شمسی توانائی کی مارکیٹ میں ایک اہم سنگ میل ہے اور توقع ہے کہ اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔ سی سی پی کی جانب سے منظوری ملک کے توانائی کے شعبے میں مسابقت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ریگولیٹری باڈی کے عزم کا ثبوت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *