محمد زبیر نے نواز شریف اور باجوہ کی ملاقات کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے اسے ‘قیاس آرائیاں’ قرار دے دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر محمد زبیر نے نواز شریف اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان 2022 میں ہونے والی ملاقات کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے اسے ‘قیاس آرائیاں’ رار دیا ہے۔ ایک انگریزی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں زبیر نے کہا کہ ان کے پاس مبینہ ملاقات کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہیں اور ایک ٹی وی ٹاک شو میں ان کے پچھلے بیانات مفروضے پر مبنی تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ملاقات کی تصدیق نہیں کر سکتے اور ان کے تبصرے کسی ٹھوس ثبوت پر مبنی نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس، عمران خان بطور وزیراعظم الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہو رہے تھے، چیف جسٹس
اس تردید کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگا رہے ہیں۔