امریکی ڈالر 20 پیسے سستا، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

امریکی ڈالر 20 پیسے سستا، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.42 روپے کا ہوگیا۔ امریکی ڈالر گزشتہ روز پیر کو 11 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 277-279 روپے کی محدود حد میں ٹریڈ کر رہا ہے، کیونکہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کے اپنے منصوبوں پر آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر نے ’’یوٹرن‘‘لے لیا

دریں اثنا امریکی ڈالر عالمی سطح پر مضبوط ہوا ہے، اس کی قدر 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 159.64 ین پر پہنچ گئی ہے، اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *