طالب علموں کیلئے اہم خبر،ہفتے میں اب کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت کا اعلان

طالب علموں کیلئے اہم  خبر،ہفتے میں اب کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت کا اعلان

پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفسیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کی آسانی کے لیے ہفتہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی قرار دے رہے ہیں۔ رانا سکندر نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں،ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اساتذہ پرورک لوڈ زیادہ ہونے پر ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں پیر سےجمعہ تک تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر نے ’’یوٹرن‘‘لے لیا

دوسری جانب پبلک سکولوں کیساتھ پرائیویٹ سکولزمیں بھی کھیلوں کےمقابلےمنعقدکرائےجائینگے،محکمہ تعلیم نےکھیلوں کےانعقادکیلئےپرائیویٹ سکولوں سےپلےگراؤنڈ کاریکارڈمانگ لیا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کےانعقادکیلئےپلےگراؤنڈکی تصاویربھجوائی جائیں،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے درمیان ضلعی و صوبائی سطح پرکھیلوں کےمقابلےکروائےجائینگے،اسکولوں کے مابین کھیلوں کا انعقاد اگست میں کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *