متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے نظر ثانی شدہ ویزہ فیسوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے نظر ثانی شدہ ویزہ فیسوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے نظر ثانی شدہ ویزہ فیسوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے فیس سٹرکچر کے تحت 30دن کے سیاحتی ویزے کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کو 2سودرہم یعنی 15ہزار پاکستانی روپے اور 60دن کے سیاحتی ویزے کیلئے 3سو درہم یعنی 22ہزار 700سو پاکستانی روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ٹیکسی پالیسیوں کے تحت اس فیس کیساتھ درخواست دہندگان کو 5فیصد ویلیو ایڈڈٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزے بند ہونے کی خبروں کی تردید

مزید بر آں جولوگ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور نیا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں یا ویزے میں توسیع کروانا چاہتے ہیں انہیں اضافی چارجز بھی ادا کرنا ہوں گے۔جن میں 20درہم یعنی ڈیڑھ ہزار پاکستانی روپے نالج اینڈ انوویشن درہم فیس اور5سو درہم یعنی تقریباََ 38ہزار پاکستانی روپے ’اِن کنٹری پراسیسنگ فیس‘شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *