جنرل انتخابات 2024 ، بیرسٹر گوہر نے حکومت کو للکار دیا

جنرل انتخابات 2024 ، بیرسٹر گوہر نے حکومت کو للکار دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ انتخابات کے معاملے پر تحقیقات ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق ا نہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت میں برداشت نام کی کوئی چیز نہیں ۔ اپوزیشن کا سچ ان کو کڑوا لگتا ہے ۔ ان کو نہیں معلوم کہ اپوزیشن ہوتی کیا ہے اور اس کی پاور کتنی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو امریکی حکومت کی مداخلت نہیں کہا جاسکتا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈرپنجاب سے گاڑی، دفتر اور سٹاف لینا ، پنجات حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔

ہم اس کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ہمیں بولنے کیوں نہیں دیا جاتا ؟ ۔ ہم جب بھی بولتے ہیں تو سچ سامنے آجاتا ہے اور حکومت کوشدید تکلیف ہوتی ہے ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیان سےملک کو نقصان پہنچا۔

خواجہ آصف نے اسمبلی کو اعتماد میں لیے بغیریہ بیان دیا، وہ اپنے بیان کا دفاع نہیں کرسکے، خواجہ آصف کے بیان کی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، خواجہ آصف کے بیان سے دنیا کے سامنے پاکستان کا منفی چہرہ سامنےآیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو قرارداد یہ لے کر آئے اس کے متعلق ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، امریکی قرارداد کو انہوں نے پڑھا ہی نہیں، ایسے ہی بیان دے دیا۔ امریکی قرارداد میں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے اورصاف شفاف انتخابات کے حوالے سے بات کی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *