بھارتی کمپنی بجاج آٹوز نے دنیا کی پہلی سی این جی موٹر سائیکل ‘فریڈم 125سی سی’ متعارف کرا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل سی این جی اور پیٹرول دونوں پر چل سکتی ہے۔ موٹر سائیکل کی سی این جی سلنڈر رینج 213 کلومیٹر اور پیٹرول رینج 117 کلومیٹر ہے۔ فریڈم 125 گیس پر 102 کلومیٹر فی کلو اور پیٹرول پر 64 کلومیٹر فی لیٹر سفر کر سکے گی۔ موٹر سائیکل کی قیمت 95 ہزار سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے (پاکستانی روپے 3 لاکھ 34 ہزار روپے) مقرر کی گئی ہے۔ فریڈم 125 کی بکنگ شروع ہو چکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام جلسہ سے قبل پی ٹی آئی اہم رہنما کی ضمانت منطور، رہا کرنے کا حکم
رپورٹس کے مطابق یہ موٹر سائیکل مصر، افریقی ممالک، تنزانیہ، پیرو میں بھی دستیاب ہوگی اور انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کو برآمد کی جائے گی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فریڈم 125 سے اخراجات آدھے کم ہوجائیں گے۔ بائیک میں 125 سی سی ایئر کولڈ انجن جو 9.4 بی ایچ پی اور 9.7 این ایم ٹارک سےلیس ہے۔ موٹرسائیکل کا اگلا حصہ ٹیلیسکوپک فورک پر مشتمل ہے جبکہ پچھلا حصہ مونو شاک ہے۔ فریڈم میں پیچھے ڈرم بریک ہیں جبکہ اگلے پہیے میں ڈسک بریک ہے۔ موٹر سائیکل 17 انچ کے الائے وہیل رمز کے ساتھ دستیاب ہے۔
فریڈم 125 ایک اچھی طرح سے لیس موٹر سائیکل ہے جس میں طاقتور انجن، آرام دہ سواری، اور ڈی آر ایل اور سیمی ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول جیسی جدید خصوصیات شامل ہیں ۔