پی ٹی آئی نے این او سی منسوخی کے بعد اسلام آباد جلسہ منسوخ کر دیا

پی ٹی آئی نے این او سی منسوخی کے بعد اسلام آباد جلسہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترنول چوک پر پارٹی کو پاور شو کرنے کی اجازت منسوخ کرنے کے بعد آج اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ کو منسوخ کردیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جلسے کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کمیٹی نے جلسے کو محرم کے بعد تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون پر بھروسہ کیا ہے اور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام جلسہ سے قبل پی ٹی آئی اہم رہنما کی ضمانت منطور، رہا کرنے کا حکم

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جلسے کا نوٹیفیکشن معطل کیا گیا ہے جو افسوس ناک عمل ہے۔ آج ہماری سیاسی کمیٹی کی میٹنگ ہے ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے، ہم ایک بات بتا رہے ہیں کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔قبل ازیں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے میں اسلام انتظامیہ نے اجازت دے رکھی تھی لیکن رات پولیس آئی اور وہ ایریا سیل کر دیا ،ڈی سی اسلام آباد نے پہلے آرڈر سائن کئے ہوئے تھے ،کیا آپ نے کوئی نشہ کیا ہوا تھا بھنگ پی ہوئی تھی جب آپ نے اجازت دی؟۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ پر چھاپہ مار کر سٹیج کنٹینرز، خاردار تاریں اور دیگر سامان ہٹا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے اس لیے جلسہ گاہ کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں این او سی منسوخ کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔پی ٹی آئی نے این او سی منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی. اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ثناء اللہ مستی خیل اور شاہد خٹک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے خطرات کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے پارٹی کی درخواست کو منسوخ کردیا تھا۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ جلسے کی منسوخی ان کے حقوق کی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ انہیں جلسے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی125 سی سی ، سی این جی موٹرسائیکل کتنے میں ملے گی ؟

پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے پر اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی اور ڈائری برانچ نے نمبر لگا دیا ہے، بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی قیادت آج ہی کیس کی سماعت کی استدعا کرنے کے لیے چیف جسٹس عامر فاروق کے چیمبر پہنچ گئے ہیں۔

درخواست میں عدالت این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔ پارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ این او سی منسوخ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریلی مقررہ شیڈول کے مطابق ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *