محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے حتمی اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ہوا۔  اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور یکم محرم الحرام 8 جولائی پیرکو ہوگی۔

مزید پڑھیں: مون سون کی طوفانی بارشیں، گلیشئیر پھٹنے کا الرٹ جاری

جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی جانب سےبھی اعلان کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کسی علاقے میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ صوبے کے کسی علاقے سے محرم الحرام کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ماہرین موسمیات نے پیشنگوئی کر رکھی تھی کہ آج محرم الحرام کا چاند نظر آ جانا مشکل ہے۔ چاند کی عمر صرف 16 گھنٹے ہے، اس لیے کوئٹہ میں رات 8 بجکر 27 منٹ تک ہی محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا امکان تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *