پشاور میں محرم الحرام کے دوران موبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سی سی پی او پشاور پولیس قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ 9ویں اور10ویں محرم الحرام موبائل فون سگنلز بند رہیں گے۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے موبائل فون سگنلز بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن شہید
دوسری جانب وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی ہوگی جبکہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سےکیا جائےگا۔