ویمنز ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ: بھارت  نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارتی ویمنز کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

دمبولا میں جاری ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سدرہ امین 25 اور طوبیٰ حسن 22 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ فاطمہ ثنا نے 16 گیندوں پر 22 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

ان تینوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر کھڑے نہ رہ  سکیں اور گرین شرٹس کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی دیپتی شرما نے تین، رینوکا، پوجا اور شریانکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین اوپنر ز شیفالی ورما اور سمرتی مدھانا نے پہلی وکٹ پر 85 رنز کا آغاز فراہم کیا،  مدھانا 45 اور شیفالی 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ دیالان ہمالاتھا 14 رنز بناسکیں۔

بھارتی ویمنز نےمقررہ  ہدف 15ویں اوور 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں 7 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی، پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو اور نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *