مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرادی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے بجلی صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے 45 دن انتہائی اہم ، فواد چودھری کا 55حلقے کھلنے اور نمبر گیم چینج ہونے کا دعوی
نیپرا درخواست پر سماعت کرے گا اور بعد میں فیصلہ کرے گا۔ تاہم جون کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے جون کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی علیحدہ درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس میں 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گا۔