معروف پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کا دبئی میں اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں پر ردعمل آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں دبئی میں گانے ریکارڈ کرانے آیا ہوں یہاں ہر چیز ٹھیک ہے ، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ، ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راحت فتح علی خان کی دبئی ائیرپورٹ پر گرفتاری کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے ۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کیخلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنیوالی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ
یاد رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ پہلے اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا، راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان احمد نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کر رکھے ہیں۔