سعودی عرب میں ٹریفک پولیس حکام کہا ہے کہ ڈرائیونگ ویزا پر آنے والے غیر ملکی کارکنوں کو کچھ شرائط کے ساتھ اپنے آبائی ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی۔
سعودی ذرائع کے مطابق ٹریفک حکام نے غیر ملکی ڈرائیورز کی سہولت کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ قواعد و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ نئے ویزا پر پہلی بار سعودی عرب آنے والے تارکین وطن کارکنوں کو مقامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ اس صورت حال میں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے آبائی ملک کی جانب سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس مقامی قوانین کے مطابق سعودی عرب میں درست اور تسلیم شدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارش ، وہ شہر جہاں 50 سالہ تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
محکمہ ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ غیر ملکی ڈرائیوروں کو عارضی طور پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا ترجمہ اور تصدیق کروانے کی ضرورت ہوگی۔ غیر ملکی کارکنوں کو سعودی عرب میں تین ماہ سے زائد عرصے تک اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس مدت کے دوران انہیں سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔