عوام کیلئے خوشخبری ،یکم اگست سے تیل سستا ہونے کا امکانات بڑھ گئے

عوام کیلئے خوشخبری ،یکم اگست سے تیل سستا ہونے کا امکانات بڑھ گئے

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ 15 جولائی کو حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 9 روپے 99 پیسے اور 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہو گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت سامنے آگئی

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں کا تعین متعدد عوامل سے ہوتا ہے جن میں بین الاقوامی قیمتیں، پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ اور حکومت کی جانب سے عائد ٹیکس شامل ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم

چیئرمین اوگرا کو قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حتمی فریم ورک کے طور پر وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایندھن کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *