الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کی روشنی میں پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کے مزید 93 اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا تسلیم کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے سنی اتحاد کونسل کے 29، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58اور سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دے دیا گیا ۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے 93 ارکان کو پی ٹی آئی کا تسلیم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے 39 ارکان کو تحریک انصاف کے ارکان ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جنہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کیلئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں: شیر افضل مروت
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس 92 کورنگی 3 سے واجد حسین خان، پی ایس 93 کورنگی 4 سے ساجد حسین، پی ایس 96 کورنگی 7 سے محمد اویس، پی ایس 109 سا ؤتھ 4 سے بلال حسین جدون، پی ایس 110 سا ؤتھ 5 سے ریحان بندوکڑا اور پی ایس 112 کیماڑی 2 سر بلند خان کوپاکستان تحریک انصاف کا رکن قرار دیا گیا ہے ۔