ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے خوشخبری، لرنر لائسنس کی کاپی ساتھ لانے کی شرط ختم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیپر لیس پالیسنگ میں کنفرم لائسنس بنوانے والے شہریوں سے لرنر لائسنس کا مطالبہ ختم کر دیا گیا۔ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر
مراسلے کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں سے لرننگ لائسنس کی کاپی نہیں مانگی جائے گی۔ سسٹم میں لرنگ لائسنس کا ڈیٹا اپ گریڈ کردیا گیاہے ،لرننگ لائسنس کا ڈیٹا DLIMS.2 سے حاصل کرکے فارم A پر لف کیا جائے گا۔
آئندہ سے شہری ریگولر لائسنس بنوانے کے لیے ہمراہ صرف اصل شناختی کارڈ لے کر ائیں گے۔ مراسلہ سسٹم میں موجود ڈیٹا سے شہریوں کو لائسنس پراسیسنگ میں آسانی اور وقت کی بچت ہوگی۔