شہری نئے فیچرزکے تحت پنجاب پولیس پاکستان ایپ، پینک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 15(ون فائیو) پر کال ، لائیو چیٹ ،ویڈیو کال،سیف سٹی پورٹل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پنجاب حکومت نے سیف سیٹیز پراجیکٹ کے تحت 15 ایمرجسی سسٹم میں 30 سے زائد نئے فیچر متعاروف کروائے ہیں جنکے تحت شہری پنجاب پولیس پاکستان ایپ، پینک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 15(ون فائیو) پر کال کر سکتے ہیں۔ شہری لائیو چیٹ ،ویڈیو کال،سیف سٹی پورٹل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جدید سہولیات سے آراستہ 15 ایمرجنسی سسٹم پر کال کرنے والوں کا ڈیٹا دستیاب ہو گا۔ نئے سسٹم میں بذریعہ ایس ایم ایس لائیو لوکیشن کی سہولت، کیمرہ لسٹ،فیڈ بیک اور کال ٹرانسفر کی سہولت میسر ہے۔ نئے سسٹم میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے معلومات کے تبادلے کی سہولت بھی موجودہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت ڈوبتی جارہی،فارم47 والی حکومت مزیدنہیں چل سکتی،لطیف کھوسہ
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق کال بیک،میڈیا شیئرنگ،مقامی زبان میں بات چیت، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، آٹو ڈسپیچ سسٹم کی سہولت بھی شامل ہیں۔ خواتین آپریٹرز، کالز کی نگرانی کے لیے سینیئر افسران،اے آئی سے کال ایجنٹ کے رویے کی نگرانی،کال ایجنٹ کے پاس ایف اے کیو سے متعلق ڈیٹا بیس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ بہتر کارکردگی کے لیے کے پی آئی کا قیام،سینٹرل مینجمنٹ سسٹم سے بہتر رسپانس کے لیے آئی وی آر سسٹم بھی موجود ہے۔ ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے خواتین کا رابطہ کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تحت آواز کی پہچان کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ پولیس وہیکل کا رسپانس ٹائم، پولیس رسپانس ٹائم کی مانیٹرنگ، وہیکل ٹریکنگ،کالر فیڈ بیک،روبوکال فیڈ بیک جیسے جدید فیچر شامل کیئے گئے ہیں۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق جدید فیچر سے پولیس کی مدد شہریوں تک پہلے سے بھی تیز ہو سکے گی